عالمی تجارت میں دوسری سہ ماہی میں تقریباً 18.5 فیصد کی کمی متوقع 

806

لندن: عالمی ادارہ تجارت (ڈبلیو ٹی او) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں عالمی سطح پر اشیاء کی تجارت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور دوسری سہ ماہی میں تقریباً 18.5 فیصد کی کمی متوقع ہے۔

عالمی ادارہ تجارت نے نشاندہی کی ہے کہ کورونا وباء کے پھیلائو نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے باعث عالمی تجارت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔

اگر اگلی سہ ماہیوں میں تجارتی نمو 2.5 فیصد برقرار رہتی ہے  تو سالانہ تجارت میں 13 فیصد کمی کی امید کی جا سکتی ہے۔

عالمی ادرہ تجارت نے خبردار کیا کہ اگلے دو سالوں میں عالمی معیشت کے امکانات انتہائی غیر یقینی ہیں۔ اگر 2021ء میں غیر موزوں پیشرفتیں ہوتی ہیں تو تجارتی اضافہ پہلے کی گئی پیش گوئی سے کم ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here