حویلی بہادر شاہ، بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری تکمیل کے مراحل میں داخل

نجکاری کمیشن کا اجلاس، پاور پلانٹس، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، جناح کنونشن سنٹر، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل، پاکستان سٹیل ملز اور دیگر کی نجکاری کے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

733

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کا عمل تکمل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے جبکہ اس حوالے سے بیرونی سرمایہ کاروں کی آمد کا انتظار ہے۔

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت بدھ کو نجکاری کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جو ایکٹو لسٹ میں شامل اداروں کی نجکاری سے متعلق پیسرفت کا جائزہ لینے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

نجکاری کمیشن سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاور پلانٹس، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، جناح کنونشن سنٹر، سروسز انٹرنیشل ہوٹل، پاکستان سٹیل ملز اور دیگر کی نجکاری کے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی کی نجکاری سے متعلق پراجیکٹ ڈاکیومنٹ تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے تاہم اگست میں ٹریول ایڈوائزری کے تحت ہوائی سفر کی اجازت کے ممکنہ فیصلے کے بعد پاور پلانٹس کی نجکاری مکمل ہو پائے گی۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ترجیحی لسٹ میں شامل اداروں کی نجکاری کا عمل جاری رہنا چاہئے۔ نجکاری سے متعلق تمام قانونی و انتظامی امور جلد از جلد طے کئے جائیں۔

محمد میاں سومرو نے مزید کہا کہ پاور پلانٹس اور دیگر اداروں سے متعلق نجکاری بورڈ کے ممبران کی تجاویز بھی جلد از جلد طلب کی جائیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ایس ایم ای بینک، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، جناح کنونشن سنٹر اور سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی جولائی کے اوائل میں منظوری متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here