ایف بی آر کی بڑی کارروائی، 31 لاکھ مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ قبضے میں لے لیے

سگریٹ کراچی کے اورنگی ٹاؤن کے ایک وئیر ہاؤس میں چھپائے گئے تھے، ایف بی آر انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر معروف برینڈز کے سگریٹ والے کارٹن قبضے میں لے لیے

719

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر وئیر ہاؤس میں چھپائے گئے  نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ پکڑ لیے، یہ سگریٹ کارٹنوں میں رکھے گئے تھے اور ان کی مالیت 31 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والے سگریٹوں  پرادا نہ کی جانے والی ڈیوٹی اور ٹیکسوں کا حجم 24 لاکھ روپے ہے۔

ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک یونٹ کراچی کو اطلاع ملی تھی کہ اورنگی ٹاؤن میں واقع ایک وئیر ہاؤس میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس اسٹاک کیے گئے ہیں۔

جس پر کاروائی کے لیے ٹیم بھیج کر سگریٹ کے 114 کارٹن قبضے میں لے لیے گئے جن میں 31 لاکھ مالیت کے سگریٹ موجود تھے۔

 قبضے میں لیے گئے سگریٹس چیمپئن، کسان، کرکٹ اور اولمپک برانڈ کے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here