چین پاکستانی ماربل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک

پاکستانی ماربل کی سالانہ برآمد ایک لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی، معیار بہترین ہونے کی وجہ سے چینی صارفین خریداری کو ترجیح دیتے ہیں، چائنہ اکنامک نیٹ رپورٹ

863
صنعتی شعبے کے زوال کی بنیادی وجہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے ،ماربل انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے

اسلام آباد: چین پاکستان سے ماربل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور پاکستان سے سالانہ ایک لاکھ ٹن سے زیادہ ماربل کی درآمدات کرتا ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ژیامن سٹون ٹریڈنگ کمپنی کے جنرل منیجر فینگ ژی ہوا نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی نے جب پہلی مرتبہ پاکستان میں ماربل کے تاجروں سے کاروبار شروع کیا جس کے بعد چینی کسٹمرز پاکستان کے ماربل کے معیار سے انتہائی مطمئن پائے گئے۔

جس کے بعد کمپنی نے 150 ٹن ماربل کا برآمدی آرڈر دیا جو 6 کنٹینروں میں گذشتہ سال کے آخر میں چین پہنچا لیکن چین کے نانان فوجیاں صوبہ میں کوویڈ۔19 کی وباء کی وجہ سے اس کو ڈسپلے نہ کیا جا سکا۔

تاہم ژیامن سٹون ٹریڈنگ کمپنی کے مطابق جب جون 2020ء میں اس کو ڈسپلے کیا گیا تو ماربل کے معیار سے اتنے خوش ہوئے کہ اسے ”ریڈ ویلی“ کا نام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ماربل کا معیار بہترین ہونے کی وجہ سے چینی صارفین اس کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین کی دلچسپی کی وجہ سے چین پاکستان سے ماربل درآمد کرنے والا بڑا ملک بن چکا ہے اور چین کی سالانہ درآمدات ایک لاکھ ٹن سے تجاوز کر چکی ہیں جن میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماربل کی تجارت میں اضافہ کیلئے میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا تاکہ پاکستانی تاجروں کے ساتھ کاروباری تفصیلات طے کی جا سکیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here