ٹریڈ مارک کی مبینہ نقل پر دو کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری 

690

اسلام آباد: مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے اسماعیل انڈسٹریز کی مختلف مصنوعات کے ٹریڈ مارک اور پیکنگ کی مبینہ نقل کرنے پر ایس ایم فوڈ میکرز لمیٹڈ اور وولکا فوڈ انٹرنیشنل لمیٹڈ کو شوکاز نوٹسز جاری کئے ہیں۔ دونوں اداروں نے بادی النظر میں مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کی ہے۔

اسمایل انڈسٹریز نے دونوں کمپنیوں کے خلاف سی سی پی کو شکایت درج کرائی کہ ایس ایم فوڈز اور وولکا فوڈ انٹرنیشنل اس کی معروف مصنوعات چلی ملی، اے بی سی جیلی، یمز، چاکلیٹ چپ، بٹر سکاچ اور پینٹ کوکیز کی پیکنگ اور ٹریڈ مارک کی کاپی کر رہی ہیں۔

سی سی پی کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اس حوالہ سے ابتدائی تحقیقات کے بعد مبینہ طور پر ایس ایم فوڈ میکرز مختلف مصنوعات کے لیبلز، ٹریڈ مارک اور پیکنگ کی کاپی کرنے جبکہ وولکا فوڈ بھی اسماعیل انڈسٹریز کی چاکلیٹ چپ کے لیبل، پیکنگ اور ٹریڈ مارک کی کاپی کرنے کی مرتکب پائی گئیں جس سے صارفین کو دھوکہ دینے کے ساتھ ساتھ اسماعیلی انڈسٹریز کے کاروبار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کی سفارش پر سی سی پی نے ایس ایم فوڈ میکرز اور وولکا فوڈ انٹرنیشنل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 14 دن کے اندر اندر تحریری جواب جمع کرانے کے ساتھ ساتھ کووڈ۔19 کی حفاظتی تدابیر کے تحت بذریعہ ویڈیو کانفرنس کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔

واضح رہے کہ مسابقتی ایکٹ کے تحت سی سی پی تمام کاروباری و معاشی سرگرمیوں میں مسابقت یقینی بنانے اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کا اختیار رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here