وفاق سے واجبات نہ ملے، خیبر پختون خواہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے قرض لینے پر مجبور

وفاق نے بجلی کے خالص منافعے اور دیگر معاملات کی مد میں صوبے کے اربوں روپے جاری نہیں کیے جس کے باعث مختلف شعبہ جات پر خرچ کرنے کے لیے ملکی و غیر ملکی بنکوں سے اربوں روپے کا قرض لیا جائے گا۔

944

پشاور : بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے خیبر پختونخواہ حکومت کا بنکوں سے قرض لینے کا فیصلہ

وفاق سے بجلی کے خالص منافعے اور دوسرے واجبات نہ ملنے کے باعث صوبائی حکومت بنکوں سے 91 ارب روپے کا قرض لے گی جو کہ مختلف شعبہ جات پر خرچ کیا جائے گا۔

جس میں 47.49 ارب روپے غیر ملکی بنکوں جبکہ 44 ارب روپے ملکی بنکوں سے حاصل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کیخلاف اقدامات، پاکستان کے 1.5 ارب ڈالر قرض کے معاہدوں پر دستخط

سی پیک ترقی کا زینہ، پاکستان کے جی ڈی پی میں 14.06 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے: ورلڈ بنک

قرضہ لینے کا شوق نہیں، ماضی کی ادائیگیوں کیلئے لینا پڑتا ہے

بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2016-17 میں وفاق نے صوبے کو بجلی کے خالص منافعے کی مد میں 33.70 ارب روپے ادا کرنا تھا تاہم صرف 21.80 ارب روپے ہی ادا کیے گئے۔

مزید برآں مالی سال 2017-18 میں صوبے کو اس ضمن میں 35.80 ارب روپے ملنے کی اُمید تھی مگر اسے 41.5 ارب روپے دیے گئے۔

گزشتہ دو سالوں میں صوبے کو وفاق کی جانب سے بجلی کے خالص منافعے کی مد میں 121 روپے ادا کرنا تھے مگر ابھی تک صرف 34.50 ارب روپے ہی جاری کیے گئے ہیں۔

اگلے مالی سال کے لیے صوبے نےوفاق سے اے جی این قاضی معاہدے کے تحت 128 ارب روپے مانگے ہیں تاہم اس ضمن میں حتمی فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کرے گی۔

مزید برآں صوبائی حکومت اس ضمن میں گزشتہ دو سال کے 36.77 ارب روپے کے بقایاجات ملنے کی آس بھی لگائے ہوئی ہے۔

بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے بنکوں سے قرض لینے کے معاملے پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ صوبہ بجٹ خسارہ پورا کرنے لیے بنکوں سے قرض پہلی دفعہ  نہیں لے گا بلکہ ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے بنکوں سے قرض لیتے ہیں۔

پرافٹ اردو کو حاصل تفصیلات کے مطابق غیر ملکی مالیاتی اداروں سے لیے جانے والے 47.49 ارب روپے کے قرض میں ایشیائی ترقیاتی بنک سے 31.91 ارب،  انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایجنسی سے 11.63 ارب، یورپی یونین سے 3.32 ارب، عالمی بنک سے 2.32 ارب، جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن انڈسٹری سے 1.10 ارب اور برٹش ایڈ سے 710 اب روپے کا قرض لیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here