رواں ہفتہ کے دوران افراط زر کی شرح میں 1.02 فیصد اضافہ 

579

اسلام آباد: پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران افراط زر کی شرح میں 1.02 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پی بی ایس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 18 جون 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران متفرق آمدن والے طبقہ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریے (ایس پی آئی) میں 1.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم آمدنی والے افراد کیلئے ایس پی آئی میں 0.07 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔ دوران ہفتہ 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 22 میں استحکام اور صرف 7 ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

پی بی ایس کے مطابق دوران ہفتہ چینی، کیلے، لہسن، چنے، مونگ اور مسور کی دالوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ مزید برآں ٹماٹر، مرچ، گندم، آٹا، انڈے، آلو، پیاز اور چاول سمیت دیگر 22 مختلف اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس نے کہا ہے کہ دوران ہفتہ روٹی، کوکنگ آئل، گھی، نمک، چائے اور سگریٹس سمیت بجلی و گیس کے نرخوں، جلانے والی لکڑی، صابن، پٹرول، ڈیزل اور ٹیلی فون کالز کے چارجز میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here