خیبرپختونخوا کی کاروباری برادری کا انکم ٹیکس ریفنڈز جلد ادا کرنے کا مطالبہ

644

پشاور: سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) نے وفاقی بورڈ برائے ریونیو(ایف بی آر) سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) سیکٹر کو جلد انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صوبے میں کورونا سے متاثر ہونے والے چھوٹے کاروباروں کو بحال کیا جاسکے۔

ایس سی سی آئی کے قائم مقام صدر شاہد حسین نے چیمبر ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس موقع پر ایس سی سی آئی کے نائب صدر عبدالجلیل جان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

سی پیک کا کراچی تا پشاور ایم ایل وَن منصوبہ اگلے برس مارچ میں شروع ہونے کا امکان

ارکان پارلیمان کی مراعات: حکومت کی اپنے ہی سینیٹر کے پیش کردہ بل کی مخالفت

ایس سی سی آئی کے اراکین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایات اور ایف بی آر کی یقین دہانی کے باوجود خیبرپختونخوا کے ایس ایم ایز شعبے کو انکم ٹیکس ریفنڈز ادا نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات اور وزارتِ خزانہ کی پالیسی کی خلاف ورزی “بدقسمتی سے کاروباری برادری کی تضحیک کرنے کے مترادف ہے”۔

اس سے قبل، اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے باعث مذکورہ صوبے کے ایس ایم ایز کا شعبہ بنیادی اخراجات بھی پورا کرنے کے قابل نہیں”اور اگر ایف بی آر نے ذمہ داری ادا نہ کی تو تاجر برادری معاشی دباؤ کا شکار ہوجائے گی”۔

اجلاس میں شرکاء نے حکومت کے ‘غیرسنجیدہ رویے’ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ تاجر برادری نے انکم ٹیکس ریفنڈز کی عدم ادائیگی پر احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here