کورونا: پاکستان کے جی ڈی پی میں اہم کردار ادا کرنے والی بڑی صنعتوں کی پیداوار شدید متاثر

بڑی صنعتیں ملکی جی ڈی پی میں 10 فیصد حصے دار مگر کورونا لاک ڈاؤن کے باعث اپریل 2020 میں انکی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 41.89 فیصد کم ہوگئی۔

986

اسلام آباد : کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ملک کی بڑی صنعتیں شدید نقصان سے دوچار، کاروبار کئی گنا سکڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مہلک وبا اور اس سے بچاؤ کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے باعث اپریل 2020 میں ملک کی بڑی صنعتیں اپریل 2019 کی نسبت 41.89 فیصد سکڑ گئیں۔

ملک کے ادارہ برائے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے جولائی تا اپریل کے عرصے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں میں 8.96 فیصد کم ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیے :

کورونا پاکستان کے لیے موقع : چاولوں کی برآمدات ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا امکان

موسمیاتی تبدیلیوں کا وار، خیبر پختونخواہ میں گندم کی پیداوارمیں کمی، غذائی بحران کا خدشہ

بجلی کی مسائل سے پاک تقسیم کے لیے خیبر پختونخواہ اپنی ٹرانسمیشن کمپنی بنائے گا

اپریل کے مہینے میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے زیر اثر آنے والی گیارہ اشیا کی پیداوار 51.5 جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کے زیر اثر آنے والی 36 اشیا کی پیداوار 51.49 فیصد کم ہوئی۔

ان کے علاوہ 65 مزید اشیا کی پیداوار 18.20 فیصد کم ہوگئی۔

دس ماہ کے دوران آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے زیر اثرآنے والی اشیا کی پیداوار میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 1.27 فیصد جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کے سیکٹرز کی پیداوار میں 6.80 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ برائے شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے عرصے میں کھاد،، کاغذ اور بورڈ سیکٹر کی پیداوار میں اضافہ ہوا تاہم ٹیکسٹائل، خوراک، مشروبات، تمباکو، پٹرولیم مصنوعات، فارما کیوٹیکل، آٹو موبائل، آئرن، سٹیل اور الیکٹرانکس کے شعبوں کی پیداوار کم ہوئی۔

بڑے پیمانے کی صنعتوں کا ملکی پیداوار میں 80 فیصد جبکہ جی ڈی پی میں 10.7 فیصد حصہ ہے اس کے برعکس چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کا جی ڈی پی میں حصہ 1.8 فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here