سٹیٹ بینک کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 11 ملین ڈالر اضافے سے 10.1 ارب ڈالر ہوگئے

669

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 12 جون 2020 تک ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انکے مجموعی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 11 ملین ڈالر اضافے سے 10.107 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ 

30 اپریل تک ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران میں ان ذخائر میں پہلی بار اضافہ ہوا ہے۔ پھر اس کے بعد سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 12.3 ارب ڈالر سے آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو گئے تھے جو زیادہ تر گردشی قرضوں کی ادائیگی کے باعث 10.1 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگیا : اسد عمر

ری فنانس سکیم کے تحت 10 لاکھ 44 ہزار ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا: سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.7 ارب ڈالر کمی

بینک دولت پاکستان نے ان ذخائر میں اضافے کی وجہ بیان نہیں کی۔

کمرشل بینکوں کی جانب سے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 6.609 ارب ڈالر سے 6.66 ارب ڈالر کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔

5 جون 2020 تک ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی لیکویڈ زرمبادلہ کے ذخائر 16.71 ارب ڈالر سے بڑھ کر زیرِجائزہ عرصے کے دوران 16.77 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔

اس معمولی اضافے کے باوجود مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی توقع کی جارہی ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے سبب برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں کمی آنا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here