تیل کی درآمدات میں مئی کے دوران 73.55 فیصد کمی

595

اسلام آباد: مئی 2020ء کے دوران تیل کی درآمدات میں 73.55 فیصد جبکہ رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں 25.33 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2020ء کے دوران تیل کی درآمدات 73 فیصد سے زیادہ کی کمی سے 326.75 ملین ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔ مارچ میں لاک ڈاﺅن کے بعد تیل کی درآمدات میں سب سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران درآمدات کا حجم 9.807 ارب ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 13.135 ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں تیل کی ملکی درآمدات میں 3.328 ارب ڈالر یعنی 25 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے بعد تیل کی درآمد کم ہونا شروع ہو گئیں اور مارچ 2020ء میں درآمدات 32 فیصد کم ہوئی جبکہ اپریل کے دوران 55 فیصد تک کم ہو گئیں کیونکہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث تیل کی کھپ میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔

پی بی ایس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میںتیل کی قیمتوں میں ہونے والے نمایاں کمی کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران تیل کے درآمدی بل میں 3 تا 4 ارب ڈالر کی کمی سے زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here