چین، 9 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے خصوصی سرکاری بانڈز برائے کووڈ 19 کا تیسرا بیج جاری

631

بیجنگ: چین نے کووڈ 19 وائرس پر کنٹرول کے لیے فنڈ کے حصول کی غرض سے 9 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے خصوصی سرکاری بانڈز کا تیسرا بیج جاری کر دیا۔

بدھ کو چین کی وزارت خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر ”سپیشل گورنمنٹ بانڈز فار کووڈ 19“ کے تیسرے بیج کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان بانڈز کی مالیت 70 ارب یوان (9.89 ارب ڈالر ) ہے جن کی میچورٹی کی مدت دس سال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بانڈز 23 جون کو ٹینڈر پر دستیاب ہوں گے جبکہ ان پر ٹریڈینگ 30جون سے ممکن ہو گی۔

چین نے ان خصوصی بانڈز کے پہلے 50، 50 ارب یوان مالیت کے دو بیجز کا اجراء گزشتہ پیر کو کیا تھا جن کی میچورٹی کی مدت پانچ سال ہے۔ ان کی لسٹنگ اور ٹریڈینگ کی تاریخ بھی 23 جون دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چین رواں سال ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے ”سپیشل گورنمنٹ بانڈز فار کووڈ 19“ جاری کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here