پاک امریکہ تجارت میں دس ماہ کے دوران 3.73 فیصد کمی 

609

اسلام آباد: جاری مالی سال کے دوران پاک امریکہ مجموعی تجارت میں 3.73 فیصد کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران امریکہ کو 3351.647 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3371.502 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران امریکہ کو کی جانے والی برآمدات میں 0.58 فیصد کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکہ سے کی جانے والی درآمدات 2.11 فیصد کے اضافہ سے 1813.935 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1852.311 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان اور امریکہ کی باہمی تجارت کا پاکستان کے حق میں توازن 3.73 فیصد کم ہو کر 1499.336 ملین ڈالر ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں تجارتی توازن کا حجم 1557.567 ملین ڈالر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here