اسلام آباد: سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس ) نے 15 جون تک 355 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔
سی ڈی این ایس کے ایک اہلکار کے مطابق جاری مالی سال کیلئے ادارے نے 360 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے 350 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سی ڈی این ایس نے مالی سال کیلئے مجموعی بچتوں کو 1580 ارب روپے تک کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے، سی ڈی این ایس کی مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح کو معقول بنانے کے بعد ان سکیموں میں زیادہ سرمایہ کاری کا امکان ہے۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی کمی شرح کی وجہ سے سی ڈی این ایس نے انٹرسٹ کی شرح میں ایک فیصد کمی کی ہے۔ سی ڈی این ایس کی شرح سود کا سٹیٹ بینک کی پالیسی ریٹ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے۔