کورونا وائرس، سعودی عرب سے رواں سال 12 لاکھ تارکین وطن واپس چلے جائیں گے

655

جدہ: کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب سے 2020ء کے دوران قریباً 12 لاکھ تارکین وطن مزدور واپس چلے جائیں گے۔

جدہ انویسٹمنٹ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق میزبانی ، کھانے پینے کی خدمات، انتظامیہ اور کھیلوں کی سرگرمیوں بشمول کرایہ اور لیز، ٹریول ایجنسیوں، سیکورٹی اور عمارتوں کی خدمات کے شعبے زیادہ متاثر ہوں گے اور ان میں کام کرنے والے تارکینِ وطن مزدور آبائی ممالک کو لوٹ جائیں گے.

تاہم غیرملکیوں کے اتنی تعداد میں انخلاء کے باوجود سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی اور وہ 12 فی صد پر برقرار رہے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ کردہ لاک ڈائون میں نرمی کے باوجود مستقبل قریب میں بہت سے شعبوں کی مکمل بحالی کی امید نہیں ہے، ان میں بالخصوص ٹریولنگ، ہوٹل، ریستوران، سیاحت اور ماحولیات کے شعبے شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here