ناقص کارکردگی ، ایف بی آر کے ملازمین کو مالی سال 2021 میں اعزازیہ نہیں ملے گا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہر سال اپنے ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر 50 کروڑ روپے کا اعزازیہ دیتا ہے مگر رواں برس ٹیکس کلیکشن تسلی بخش نہ ہونے کے باعث ایسا نہیں کیا جائے گا۔

573

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اپنے ملازمین کو اگلے مالی سال اعزازیہ نہ دینے کا فیصلہ  

اس فیصلے کے بارے میں تمام فیلڈ فارمیشنز، ان لینڈ ریونیو سروسز اور پاکستان کسٹم سروسز کو بذریعہ خط مطلع کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ایف بی آر نے اعلان کیا تھا کہ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو میرٹ پر اعزازیہ دینے کے لیے انکی کارکردگی کو جائزے کے بعد اے، بی اور سی کیٹگری میں رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کی شدت بڑھی تو بجٹ میں طے کردہ اہم اہداف کا دوبارہ جائزہ لیں گے: مشیر خزانہ 

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 56 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریلیف کا اعلان

کورونا وائرس کے باعث ایف بی آر کی ٹیکس محصولات میں نمایاں کمی

ایف بی آر حکام  کا کہنا تھا کہ ادارہ بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ہر سال اپنے ملازمین کو 50 کروڑ روپے کا اعزازیہ دیتا ہے مگر مالی سال 2020 میں ٹیکس کلیکشن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے پرایسا نہیں کیا جائے گا۔

رواں مالی سال ایف بی آر کا ریونیو کلیکشن ہدف 5.55 کھرب روپے رکھا تھا جو پورا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس ہدف کے تعاقب میں ایف بی آر صرف 3 ہزار 908 ارب روپے پی اکٹھے کرسکے گا۔

مزید برآں ایف بی آر نے اپنے ملازمین کو اعزازیہ نہ دینے کا فیصلہ اس بات کے پیش نظر کیا  ہے کہ وزارت خزانہ نے بھی اپنے ملازمین یہاں تک کہ جنھوں نے بجٹ کی تیاری کے لیے کام کرنے والوں کو بھی کوئی اعزازیہ نہیں دیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here