سٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی، انڈیکس 34 ہزار کی حد عبور کر گیا

702

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 194 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزار کی سطح عبور کر گیا، سوموار کے کاروباری روز کے دوران منفی رجحان رہا تھا۔

منگل کے کاروباری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 313 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34138 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر گیا۔ تاہم، کاروبار کے اختتام تک 194 پوائنٹس اضافے سے یہ 34019 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 469 پوائنٹس اضافے سے 54098 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 150 پوائنٹس اضافے سے 24373 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری روز کے دوران 228 کمپنیاں مثبت جبکہ 86 کمپنیاں منفی رجحان میں رہیں۔

گزشتہ کاروباری سیشن (سوموار) کے دوران مجموعی کاروباری حجم 262.37 ملین شئیرز سے کم ہو کر 217.92 ملین شئیرز ہو گئے تھے۔ یونیٹی فوڈز لمیٹڈ، ایگری ٹیک لمیٹڈ اور ٹی پی ایل کارپ لمیٹڈ نے مستحکم کاروبار کیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، بینکنگ اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کے شعبے گرین زون میں دکھائی دیے۔ دیگر کمپنیوں میں حب پاور کمپنی لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بھی پوائنٹس ٹیبل میں اضافہ کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here