براہ راست بیرونی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگیا : اسد عمر

649

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پہلے فروری تک ٹیکس آمدن میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ رواں برس ملک میں ہونے والی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم گزشتہ برس کی نسبت دگنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس سے ملکی کرنسی کو سہارا ملا ہے جبکہ مارچ تک پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73 فیصد کم ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

صرف پاکستان ہی نہیں، کورونا نے بڑی معاشی طاقتوں کی شرح نمو بھی منفی کر دی

ٹڈی دل، زرعی معیشت کو 800 ارب روپے نقصان کا خطرہ

’آئی ایم ایف، مغرب کو خوش کرنے کیلئے سی پیک سرد خانے ڈال دیا گیا‘

وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں شروع کیے جانے والے منصوبوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ رواں برس گرین لائن منصوبہ مکمل جبکہ کراچی سرکولر ریلوے کے پہلے فیز پر کام شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 206 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر بھی رواں برس شروع ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت کیساتھ مل کر شہر قائد  کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ کے فور بھی مکمل کیا جائے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پانی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے اور اس کے ضیاع کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے بھاشا، داسو، اور مہمند ڈیم جیسے اہم منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here