گوادر پورٹ فری زون فیز1 میں تعمیراتی کام مکمل ہوگیا

647

اسلام آباد: پاکستان اکنامک سروے 2019-20ء کے مطابق 3 کمپنیوں نے گوادر پورٹ فری زون فیز1 کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا ہے۔

اکنامک سروے (پی ای ایس) میں بتایا گیا ہے کہ گوادر پورٹ فری زون کے ساتھ بینکوں ، مینوفیکچرنگ ، تجارت اور رسد سمیت مختلف شعبوں کے 30 سے زائد کاروباری اداروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

مزید برآں گوادر پورٹ اور سٹی سے متعلق دیگر ترقیاتی منصوبے عمل درآمد اور منظوری کے مختلف مراحل میں ہیں۔ گوادر بندرگاہ کی سٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پی ای ایس میں کہا گیا ہے کہ اس سے پورے خطے میں رابطہ سازی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گی۔

دریں اثنا چین اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ژانگ با ¶ژونگ نے گوادر بندرگاہ کی ترقی کی رفتار کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ اس بندرگاہ کو بین الاقوامی شپنگ میں مرکزی حیثیت حاصل ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here