میگا ڈیل، سعودی آرامکو نے سابک کے 69 ارب 10 کروڑ ڈالر میں 70 فیصد حصص خرید لیے

736

جدہ: سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) کے دو ارب 10 کروڑ حصص 259 ارب ریال (69 ارب 10 کروڑ ڈالر) میں خرید کر لیے ہیں۔ یہ سابک کے کل حصص کا 70 فیصد ہیں۔

سعودی آرامکو نے چار خصوصی ترسیلات کے ذریعے رقوم ادا کر دی ہیں۔ سابک کے ایک حصص کی قیمت قبل ازیں 123 ریال (32۰8 ڈالر) مقرر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی آرامکو کا گذشتہ سال مملکت کے خود مختار دولت فنڈ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے ساتھ پیٹروکیمیکل فرم کے بیشتر حصص کی خریداری کے لیے ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔

گذشتہ سال اس سمجھوتے کے وقت یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھی کہ سعودی آرامکو سابک کے حصص خرید کرنے کے لیے چار بانڈز کے ذریعے رقوم ادا کرے گی۔ یہ بانڈز سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کو جاری کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here