مالی سال 2019-20 میں مخصوص شعبوں کو 1 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی

ٹیکس چھوٹ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز کی مد میں دی گئی۔ انکم ٹیکس کی مد میں 378 ارب، سیلز ٹیکس کی مد میں 518 ارب جبکہ کسٹمز کی مد میں 253 ارب روپے کے محصولات کی چھوٹ دی گئی

665

اسلام آباد : مالی سال  2019-20 میں وفاقی حکومت نے با اثر شعبوں کو 1 ہزار 149 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی۔

اقتصادی سروے برائے مالی سال 2019-20 کے مطابق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دی جانے والی ٹیکس چھوٹ کی سہولت سے مستفید ہونے والے شعبہ جات میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر 20روپے فکسڈ ٹیکس لگانے، قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور

عالمی ایئرلائنز کو 550 ارب ڈالر قرضوں کے بوجھ کا سامنا

کورونا وائرس کے باعث ایف بی آر کی ٹیکس محصولات میں نمایاں کمی

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 378 ارب، الاؤنسز کی مد میں 36 ارب، کریڈٹ کی مد میں 104 ارب، کُل آمدن پر 212 ارب، ٹیکس ریٹ میں کمی کے ذریعے 128 ارب، لائبیلٹیز پر 2.9 ارب، خصوصی شعبوں کو 2.97 ارب جبکہ حکومت کی دیگر آمدنی پر 18.9 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی۔

اسی طرح سیلز ٹیکس کی مد 13.6 ارب روپے کی چھوٹ زیرو ریٹنگ کے ففتھ شیڈول کے تحت دی گئی۔

مزید برآں برآمدات پر 255 ارب، آٹھویں شیڈول کے تحت کم کیے گئے ریٹ کے تحت 74 ارب، 8.6 ارب اور 35 ارب جبکہ نویں شیڈول کے تحت موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی مد  23 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

مجموری طور پر ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی مد میں 518 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی۔

اس کے علاوہ کسسٹمز کے شعبے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 253 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی۔

جس میں چیپٹر 99 کے تحت 10 ارب، ایف ٹی اے اور پی ٹی اے کو 45 ارب، شیڈول اور رعایتوں کی مد میں 87 ارب روپے جبکہ عام رعایتوں کی مد میں 95 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

آٹو موبائل کے شعبے میں ایکسپلوریشن اور پروڈکشن اور سی پیک کو اضافی کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ارب4.7 جبکہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی مد میں 9.3 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here