مالی سال 2019-20ء: بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار کی شرح نمو منفی 5.4 فیصد رہی

559

اسلام آباد: مالی سال 2019-20ء کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار کی شرح نمو منفی 5.4 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران یہ شرح منفی 2.34 فیصد تھی۔

اقتصادی جائزہ 2019-20ء کے مطابق مالی سال 2020ء کے جولائی تا مارچ کے دوران بڑے پیمانے پر اشیاء کی تیاری کے شعبہ کی شرح نمو منفی 5.4 فیصد رہ گئی ہے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں منفی 2.34 فیصد تھی۔ یہ شعبہ ملک کی مجموعی افرادی قوت میں سے 16.1 فیصد کو روزگار مہیا کرتا ہے۔

صنعت کے شعبہ سے متعلق اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھاد کے کے شعبہ کی نمو سب سے زیادہ رہی جو کہ 5.81 فیصد ہے۔

چمڑے کی مصنوعات میں 4.96 فیصد، ربڑ کی مصنوعات میں 4.31 فیصد، کاغذ اور بورڈ میں 4.23 فیصد اور غیر دھاتی معدنی مصنوعات میں 1.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جن شعبوں میں اس مدت کے دوران منفی نمو ریکارڈ کی گئی۔ آٹو موبائلز 36.50 فیصد، لکڑی کی مصنوعات 22.11 فیصد، کوک اینڈ پٹرولیم کی مصنوعات 17.46 فیصد، الیکٹرونکس 13.54 فیصد، لوہا اور فولاد کی مصنوعات 7.96 فیصد، فارماسوٹیکلز 5.38 فیصد، ٹیکسٹائل 2.57 فیصد، خوراک، مشروبات اور تمباکو 2.33 فیصد اور کیمیکلز 2.30 فیصد رہی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here