پیرس کلب نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کی قرض ادائیگیاں مؤخر کردیں

قرضوں کی واپسی میں چھوٹ جی 20 ممالک کیساتھ معاہدے کے بعد دی گئی، رعایت حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان، ایتھوپیا، چاڈ اور رپبلک آف کانگو شامل ہیں

706

پیرس : قرض خواہ گروہ پیرس کلب نے متعدد قرضدار ممالک کی قرض ادائیگیاں مؤخر کردیں۔

قرض ادائیگیوں میں رعایت حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان، ایتھوپیا، چاڈ اور رپبلک آف کانگو شامل ہیں ۔

پیرس کلب فرانسیسی وزارت خزانہ کے تحت کام کرنے والے قرض خواہوں کا گروپ ہے جس نے قرض دار ممالک کو قرض ادائیگیوں پر چھوٹ جی 20 ممالک کیساتھ ایک ڈیل کے بعد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس سے 30 لاکھ پاکستانیوں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ، وزارتِ خزانہ نے خبردار کر دیا

معاشی بحران سے بچنے کے لیے پاکستان اگلے مالی سال میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا قرض لے گا

آئی ایم ایف اور حکومت بجٹ میں تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافے پر متفق ہوگئے

اپریل میں جی 20 ممالک اور پیرس کلب کورونا وبا کے تناظر میں 77 غریب قرض دار ممالک کو قرض ادائیگیوں میں سہولت دینے پر رضامند ہوئے تھے تاکہ ان ممالک کو مہلک وبا سے مقابلے میں مالی وسائل کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

قرض ادائیگیوں میں چھوٹ کی تازہ سہولت کے تحت 1.1 ارب ڈالر کے قرضوں کی واپسی مؤخر کی گئی ہے اور اس سے 12 ممالک مستفید ہونگے۔

پاکستان نے جی 20 ممالک کو قرض ادائیگیوں میں چھوٹ کی باضابطہ درخواست مئی میں دی تھی اور اس نے دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کے گروپ میں سے 11 ممالک کو 20.7 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں جس میں 1.8 ارب ڈالر کی ادائیگی دسمبر میں میچور ہورہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here