بیجنگ: چین میں الیکٹرک موٹرسائیکل کی پیداوار میں اپریل کے دوران 40.6 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اندرون و بیرون ملک طلب میں اضافہ ہے۔
اپریل کے دوران 2.51 ملین (25 لاکھ 10ہزار) الیکٹرک موٹرسائکلیں تیار کی گئیں جو مارچ کے مقابلے میں 40.6 فیصد زیادہ ہیں، تاہم سالانہ بنیاد پر ان کی پیداوار اپریل 2019 ء کی 6.45 ملین سے کہیں کم رہی۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود الیکٹرک موٹر سائیکل کی پیداوار اور طلب میں اپریل کے دوران مارچ کی نسبت تیزی سے (40.6 فیصد)اضافہ ہوا۔
دوسری جانب چین میں بائسیکل کی پیداوار میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، رواں سال جنوری سے اپریل (4 ماہ) کے دوران ملک میں پیڈل سے چلنے والی بائسیکل کے 10.46 ملین (1 کروڑ 4 لاکھ 60 ہزار)یونٹ تیار کیے گئے جو 2019ء کے پہلے چار ماہ کے مقابلے میں 13.6 فیصد کم ہیں۔
تاہم صرف اپریل کے دوران ان کی پیداوار 3.9 ملین (39 لاکھ)یونٹ رہی جو اپریل 2019 ء کے مقابلے میں 27.5 فیصد کم ہے۔