سرمایہ کاری، صنعتی و تجارتی ترقی کیلئے ٹیکس اصلاحات کی ضرورت پر زور

565

اسلام آباد: پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگما) نے اپنی بجٹ تجاویز میں کہا ہے کہ معاشی مسائل کے حل  کے لئے آئندہ بجٹ کاروبار دوست ہونا چاہیے جس میں دستیاب مواقع سے استفادہ کی حکمت عملی اپنائی جائے، برآمدات کے فروغ اور ملک میں صنعتی ترقی پر توجہ دی جائے۔

ایسوسی ایشن نے آئندہ مالی سال 2020-21ء کی اپنی بجٹ تجاویز حکومت کو پیش کر دی ہیں جن میں معاشی مشکلات کے تدارک کے لئے اقتصادی خوشحالی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بہتر ماحول کی فراہمی کے علاوہ ملک میں صنعتی و تجارتی ترقی کے فروغ پر زور دیا گیا ہے جس کے لئے ٹیکس کے شعبہ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

پریگما نے مزید کہا ہے کہ بجٹ میں صنعت و تجارت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ آئندہ بجٹ میں مالیاتی اور تجارتی خسارہ میں کمی کے لئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔

پریگما نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری، صنعتی اور تجارتی ترقی کے لئے ٹیکس کے شعبہ میں ڈھانچہ جاتی بنیادی اصلاحات متعارف کروائی جائیں تاکہ کاروباری آسانیوں کی فراہمی سے معاشی بحالی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید برآں ایسوسی ایشن نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ روایتی برآمدی شعبوں کے ساتھ ساتھ غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش کا دائرہ کار بھی وسیع کرتے ہوئے برآمدکنندگان کی معاونت کی جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here