قومی ائیر لائن پھر خسارے کا شکار، ماہانہ بنیادوں پر بھاری نقصان ہونے لگا

کورونا کے باعث پوری دنیا میں ہوا بازی کی صنعت دباؤ کا شکار ، قومی ائیر لائن بھی ماہانہ اربوں روپے کے خسارے سے دوچار، وزیراعظم کی اخراجات کم کرنے اور ملک و بیرون ملک موجود اثاثوں کو ریونیو کا ذریعہ بنانے کی ہدایت

711

اسلام آباد : قومی ائیر لائن ماہانہ بنیادوں پر کئی ارب روپے خسارے سے دوچار ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قومی ائیر لائن ہر ماہ چھ ارب روپے نقصان میں چل رہی ہے۔

پی آئی اے میں اصلاحات اور ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ائیر مارشل ارشد ملک کا بتانا تھا کہ ائیرلائن اپنے 14 ہزار 500 ملازمین کو ہر سال 24 اب روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کرتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات، ورثا کو لاشوں کی حوالگی اور زرکفارہ کی ادائیگی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا ، پی آئی اے نے اپنے ملازمین کا اسپیشل کوٹہ معطل کردیا

کینیڈا کی سب سے بڑی ائیرلائن کورونا سے متاثر، ہزاروں ملازمین نکالنے کا فیصلہ

کورونا کے باوجود دو ماہ میں دنیا کے 25 ارب پتیوں کی دولت میں بے پناہ اضافہ

اجلاس میں وزیر ہوابازی غلام سرور خان، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، مشیر اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات  ڈاکٹر عشرت حسین بھی شریک تھے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو قومی ائیرلائن میں اصلاحات اور ری سٹرکچرنگ کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے خسارے میں چلنے والی پی آئی اے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے ادارے کے اخراجات میں کمی کرنے، اسکی آمدنی بڑھانے، اسکے بیڑے کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ اسکےاندرون اور بیرون ملک اثاثوں کو بوجھ کے بجائے ریونیو کا ذریعہ بنانے کی بھی ہدایت کی۔

سربراہ قومی ائیر لائن ائیر مارشل ارشد ملک نے اس موقع پر وزیراعظم کو ادارے کی ری سٹرکچرنگ، مالی معاملات میں بہتری اور اسکے اثاثوں کے سود مند استعمال کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وبا کے باعث پوری دنیا میں ہوا بازی کی صنعت دباؤ کا شکار ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here