اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور آئی ٹی کی خدمات (آئی ٹی ای ایس) کی برآمدات میں 23.42 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی ) کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ جولائی تا اپریل 2019-20ء برآمدات کا حجم 1.003 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کی برآمدات سے 812 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا ۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 23 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔