اسلام آباد: سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران کنزیومر کمپنیوں کی آمدنی میں سات فیصد کمی ہوئی ہے۔
ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تجزیہ کار سنی کمار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کووڈ 19- کی وباء کی وجہ سے صارفین کی قوت خرید میں کمی کے نتیجہ میں معاشی سرگرمیوں میں سست روی کے باعث کنزیومر کمپنیوں کی آمدنی متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنزیومر کمپنیوں میں سٹیپل، فارماسیوٹیکلز اور ڈسکریشنری مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں جن کی آمدنی میں مجموعی طور پر سات کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے باعث سپلائی چین متاثر ہونے، صارفین کی قوت خرید میں کمی اور کاروباری سرگرمیوں کی سست روی کنزیومر کمپنیوں کی آمدنی میں کمی کے اسباب میں شامل ہیں۔