کئی سالوں کی تاخیر کے بعد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن

1090

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے جمخانہ کلب میں ‘راولپنڈی رِنگ روڈ پراجیکٹ’ سے متعلق ایک سیمنار کا انعقاد کیا جس میں جڑواں شہروں سے کاورباری شخصیات، تاجروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا۔

سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آر ڈی اے کے چئیرمین طارق محمود مرتضیٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو منصوبے کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے کے بعد منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں آر ڈی اے کے چئیرمین کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد اس منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے تمام توانائیاں صرف کر دی ہیں کیونکہ اس سے شہر کی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔

طارق محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ شہر کی ترقی کے لیے ایک نیا سنگِ میل طے کرے گا۔ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے ساتھ رنگ روڈ سے جدید ٹاؤن پلاننگ کے طریقوں کے ذریعے ترقی کا عمل شروع ہو گا جس سے خطے کی اسکائی لائن کو تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں کا کہنا تھا ’میرا کامل یقین ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف شہر کو کشادہ کرے گا بلکہ شہری آبادی کو پھیلنے سے روکنے میں بھی مدد دے گا، جو کئی دہائیوں سے شہر کے لیے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔‘

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here