کورونا، ایشیائی ترقیاتی بنک اور پاکستان کے درمیان 300 ملین ڈالر کے ہنگامی قرض کا معاہدہ طے پا گیا

قرض پاکستان کے سماجی تحفظ کے پروگرام ’ احساس ‘ کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا مزدی برآں اس سے کورونا کے خلاف اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا : اے ڈی بی

943

اسلام آباد : کورونا کے تناظر میں حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک  کے درمیان 300 ملین ڈالر کے ’ قرض برائے ہنگامی معاونت‘ کا معاہدہ طے پا گیا۔

بنک کی جانب سے اس قرض کی منظوری 19مئی کو دی گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے اکنامک افئیرز ڈویژن کے سیکرٹری نور احمد اور ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان Xiaohong Yang نے معاہدے پر دستخظ کیے۔

یہ قرض پاکستان میں کورونا کے خلاف اقدامات مزید بہتر کرنے اور معاشی طورپر کمزوراور غریب افراد کی فلاح و بہبود کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس سے 30 لاکھ پاکستانیوں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ، وزارتِ خزانہ نے خبردار کر دیا

برطانوی دوا ساز کمپنی کا ستمبر سے کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان

بنگلہ دیش سے کورونا کے علاج کیلئے انجیکشن کی درآمد سے فیروز سنز کا اظہار لاتعلقی

تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کے سیکرٹری یوسف خان اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کےچیف ایگزیکٹیو ندیم احمد نے منصوبے کے کاغذات پر دستخظ کیے۔

اے ڈی بی کی کنٹری ہیڈ برائے پاکستان Xiaohong Yang کا کہنا تھا کہ یہ قرض غریبوں کی امداد کے پاکستانی پروگرام ’ احساس‘ کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے علاوہ صحت کے شعبے کو مزید سہولتوں کی فراہمی اور اس میں مزید بہتری لانے میں بھی مدد دے گا۔

مزید برآں اس سے دور دراز کے علاقوں میں طبی امداد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے ایمرجنسی وہیکلز کی خریداری بھی کی جائے گی۔

ادھر نارویجین حکومت کی جانب سے بھی خیبر پختون خواہ حکومت کو کورونا کے خلاف اقدامات مزید بہتر بنانے کے لیے 5.28 ملین ڈالر کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here