سیؤل: جنوبی کورین موٹرساز کمپنی ہنڈائی نے ہائیڈروجن پاور کمرشل گاڑیوں کے لیے ملک کا پہلا چارجنگ سٹیشن قائم کردیا، یہ سٹیشن دارالحکومت سیؤل سے 240 کلومیٹر جنوب میں واقع اس کے جیجوپلانٹ میں قائم کیا گیا ہے۔
کمپنی بیان کے مطابق جیجو پلانٹ پر سٹرک کنارے قائم ہونے والے اس چارجنگ سٹیشن سے ہائیڈروجن پاور سے چلنے والی کاروں کے علاوہ بسوں اور ٹرکوں کو بھی چارجنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے:
وولکس ویگن کی چین کے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں 2 ارب یورو سرمایہ کاری
پاکستانی کمپنی کا الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان
الیکٹرک وہیکلز پالیسی بن گئی، لیکن کیا پاکستان میں بجلی پر گاڑیاں چلانے کا منصوبہ کامیاب ہو پائے گا؟
ہنڈائی نے اب تک مکمل طور پر ہائیڈروجن پاور سے چلنے والی صرف ایک کار ہنڈائی نیکسو تیار کی ہے جو ہائیڈروجن پاور سے چلتی ہے۔
یاد رہے کہ کوریا میں اس وقت ہائیڈروجن چارجنگ سٹیشنز کی تعداد 37 ہے جسے وہ 2022 ء تک بڑھا کر 310 کرنا چاہتا ہے جس کا مقصد ملک میں ماحول دوست گاڑیوں کو فروغ دینا ہے۔
حکومت منصوبے کی کامیابی کے لیے اس شعبے میں 2030 ء تک 2.2 ٹریلین وان کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ نجی شعبے سے 60 ٹریلین وان سرمایہ کاری کرانے کا منصوبہ ہے جس میں سے 68 فیصد (41 ٹریلین وان) سرمایہ کاری ہنڈائی کرے گی۔