پٹرول کی قلت کیوں ہوئی؟ ذمہ داران کا پتہ لگانے کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا گیا

پٹرول آخر گیا کہاں؟ کیا یہ کسی خلاف مسابقت اقدام کا نتیجہ ہے یا اس کی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے؟ مسابقتی کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا

535

 اسلام آباد : مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے ملک میں پٹرول کی قلت کا نوٹس لے لیا

کمیشن اس حوالے سے اپنی تحقیقات میں ملک میں پٹرول کی قلت کی وجوہات کا پتہ لگائے گا اور یہ جاننے کی کوشش کرے گا کہ آیا پٹرول کی عدم  دستیابی کا یہ بحران کسی خلاف مسابقت اقدام کا نتیجہ تو نہیں؟

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا قیام کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد کاروباروں کو عدم مسابقت کی راہ پر چلنے اور اشیا کی قلت اور قیمتوں میں ناجائز اضافے کا باعث بننے والے اکٹھ کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کیوں؟ وزیر اعظم کا نوٹس

وزیر اعظم کی پٹرولیم سیکٹر میں اصلاحاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا بلین ٹری منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

ادھر حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتیں کم کرنے کے بعد ملک میں اس کی مشکوک قلت ہوگئی ہے جو اس بات کے شکوک و شہبات پیدا کر رہی ہے کہ یہ قلت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے سپلائی کم کرنے یا پھر ڈسٹری بیوشن کی سطح پر ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

مزید برآں ان کمپنیوں کی جانب سے بعض علاقوں میں اپنی پوزیشن سے فائدہ اُٹھانے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

مسابقی کمیشن آف پاکستان ملک میں تیل کی قلت کی وجوہات سمیت اس بات کا بھی پتہ لگائے گا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود لبریکنٹس اور دیگر مصنوعات جیسا کہ ہائی آکٹین کی قیمتیں کیوں کم نہیں ہوئیں؟۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here