تاریخ میں پہلی مرتبہ سگریٹ کی بیرونی دنیا کو فروخت سے پاکستان نے 6.2 ملین ڈالر کما لیے

ماضی میں کبھی بھی تمباکو کو ویلیو ایڈڈ شکل میں برآمد نہیں کیا گیا، گزشتہ برس خلیجی ممالک بلخصوص سعودی عرب سے بڑی تعاد میں امپورٹ آرڈر حاصل ہوئے تھے، گیارہ ماہ میں سات لاکھ بیس ہزار کلوگرام سگریٹ برآمد کیے گئے۔

712

اسلام آباد : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سگریٹ کی برآمد کو زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بنا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال کے گیارہ ماہ میں سگریٹ کی برآمد کے ذریعے 6.28 ملین ڈالر کمائے گئے۔

تاہم پاکستان اس شعبے کی برآمدات میں اُمید کے مطابق تیزی نہیں لا سکا کیونکہ خلیجی ممالک نے گزشتہ برس 50 ملین ڈالرمالیت کے سگریٹ کی برآمد کے آرڈر دیے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس کے باعث دودھ کی سپلائی چین متاثر، ڈیری انڈسٹری کی مشکلات میں اضافہ

تمباکو کے کاشتکار مشکلات کا شکار، حکومت سے ریلیف کی مانگ کردی

تمباکو کے پودے سے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے تجربات جاری

اگرچہ پاکستان مختلف ممالک کو تمباکو برآمد کرتا ہے مگر اسکی ویلیو ایڈڈ شکل جیسا کہ سگریٹ کی برآمد پہلی دفعہ کی گئی جو کہ ماہرین کے نزدیک مستقبل میں ملک کی تجارت کے لیے بے حد مفید ہے۔

دستیاب ڈیٹا کے مطابق مالی سال 2019 میں سگریٹ کی برآمدات صفر جبکہ 2016 سے 2018 تک بلترتیب 50 ہزار، 92 ہزار  اور 78 ہزار ڈالر کی تمباکو مصنوعات برآمد کی گئیں۔

یہاں یہ بتانا بہتر ہوگا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو گزشتہ برس خلیجی ممالک بلخصوص سعودی عرب سے سگریٹ کے امپورٹ آرڈر حاصل ہوئے تھے۔

تاہم بعد ازاں سگریٹ امپورٹ کرنے والی کمپنی نے اپنے سٹینڈرڈ تبدیل کردیے جو کہ پاکستان سے انکی برآمد میں تاخیر کا باعث بنے۔

گزشتہ گیارہ ماہ میں پاکستان نے 15.26 ملین کلو گرام تمباکو برآمد کیا جس میں سات لاکھ بیس ہزار کلوگرام سگریٹ بھی شامل تھے جنھیں نکال کر برآمد کیے جانے والے خام تمباکو کی مالیت 31.84 ملین ڈالر ہے۔

عالمی سطح پر تمباکو کی 80 ارب ڈالر کی تجارت میں پاکستان کا حصہ دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here