سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کو 31 مئی تک 340 ارب روپے کی بچت حاصل 

584

اسلام آباد: سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 31 مئی 2020ء تک 340 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق سی ڈی این ایس نے جاری مالی سال کیلئے 352 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، گزشتہ مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے 324 ارب روپے کا ہدف مقررکیا تھا۔

گزشتہ سال جون کے اختتام پرسی ڈی این ایس نے ہدف 324 ارب روپے کے مقابلے میں 410 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں۔

گزشتہ مالی سال کے اختتام پر سی ڈی این ایس کی کل بچتوں کا حجم 1150 ارب روپے تھا، مالی سال 2017 کے اختتام پر ادارے کی بچتوں کاکل حجم 774 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ادارے نے مختلف سکیموں اورسرٹیفیکیٹس میں شرح منافع کو معقول بنایا ہے جس کے بعد بچتوں کے ہدف کو بڑھایا گیاہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here