سٹاک مارکیٹ: انڈیکس میں 282 پوائنٹس کمی، کاروبار 34119 پوائنٹس پر بند

991

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 282 پوائنٹس کمی سے 34119 پوائنٹس پر ہوا۔ 

کاروبار کے آغاز سے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں رہا اور 311 پوائنٹس کمی کے ساتھ دن بھر کی کم ترین سطح 34090 پر آ گیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 282 پوائنٹس کمی سے انڈیکس 34119 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 589 پوائنٹس کمی سے 54646 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 207 پوائنٹس کمی سے 24469 کی سطح پر بند ہوا۔

مجموعی کاروباری حجم میں گزشتہ سیشن (بدھ) کے دوران 129.95 ملین شئیرز سے بڑھ کر 143.59 ملین ہوگئے تھے، اس کے برعکس اوسط تجارتی قدر میں 19 فیصد کمی ہوئی تھی جو 41.5 ملین ڈالر سے کم ہو کر 33.9 ملین ڈالر ہوگئے تھے۔

کاروبار کے دوران ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ اور ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر نمایاں رہے۔ 100 انڈیکس میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن جبکہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمینی لمیٹڈ، ایم سی بی بینک اور حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے کاروبار پر منفی اثرات مرتب کیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here