ڈالر کا روپے کو چت کرنے کا سلسلہ جاری، قیمت مزید بڑھ گئی

امریکی کرنسی کا تازہ ریٹ 164 روپے ہوگیا، مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے ترسیلات زر اور برآمدات میں کمی کے باعث ملک کی ڈالر کی آمدن متاثر

772

کراچی : کورونا کے پیدا کردہ حالات کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری

تازہ تفصیلات کے مطابق ملکی کرنسی کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید 81 پیسوں کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 164 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

آئی ایم ایف کی کورونا سے متاثرہ چلی کیلئے 24 ارب ڈالر قرض کی منظوری

کورونا بحران سے عالمی معیشت کو 8.8 کھرب ڈالر نقصان ہو سکتا ہے

کورونا، لاک ڈائون، معاشی گراوٹ کے باوجود چین کے بڑے بنکوں کی مالی کارکردگی بہتر، منافعے میں اضافہ

واضح رہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والی ترسیلات زر اور برآمدات پاکستان کے لیے ڈالر کمانے کے دو اہم اور بڑے ذریعے ہیں مگر مہلک کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہ دونوں ہی شعبے دباؤ کا شکار ہیں۔

مارچ کے مہینے میں ترسیلات زرمیں 5 فیصد کمی آئی جبکہ عالمی مالیاتی ادارے ان میں 20 فیصد تک کمی آنے کی پشین گوئی کر رہے ہیں۔

اُدھر اپریل کے مہینے میں برآمدات بھی 24 فیصد کم ہوگئیں جبکہ ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی حالات مایوس کن ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here