کورونا سے کاروبار متاثر، ایمریٹس میں ملازمین کی خاموشی سے برطرفیاں

سفری پابندیوں اور فضائی حدود کی بندشوں کے باعث کمپنی مالی پریشانی کا شکار، ملازمین کی تنخواہیں میں کمی سمیت برطرفیاں، نکالے جانے والے افراد کیساتھ عزت واحترام کیساتھ پیش آئیں گے : ایمریٹس

1602

دبئی:  کورونا کی جانب سے ہوابازی کے شعبے اور اس سے جڑے لوگوں کو نقصانات پہنچانے کا سلسلہ جاری

تازہ خبر متحدہ عرب امارات سے آئی ہے جس کی ہوائی کمپنی ایمریٹس نے چپکے سے کئی ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا: دبئی کی معاشی حالت خراب، رواں برس بد ترین کساد بازاری کا سامنا ہوگا

جاپان میں پانچ سال بعد کساد بازاری، جی ڈی پی میں 3.4 فیصد کی کمی

کورونا بحران سے عالمی معیشت کو 8.8 کھرب ڈالر نقصان ہو سکتا ہے

ائیرلائن کی جانب سے نکالنے جانے والے ملازمین کی تعداد تو ظاہر نہیں کی گئی مگر ایک بیان میں اسکا کہنا تھا کہ ’’ناموافق حالات کے باعث اسے اپنے کچھ شاندار لوگوں کو خدا حافظ کہنا پڑ رہا ہے جسکا اسے افسوس ہے تاہم وہ ملازمتوں سے نکالے جانے والے افراد کیساتھ عزت و احترام سے پیش آئے گی‘‘

اس سے پہلے کورونا کے پیدا کردہ حالات اور مختلف ممالک کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے باعث ہونے والے نقصانات کی وجہ سے اتحاد اور قطر ائیرویز کی جانب سے بھی ملازمین کی تعداد میں کمی کی جاچکی ہے۔

مارچ میں دبئی کے ولی عہد شیخ حماد بن محمد بن راشد ال مختوم نے ائیر لائن ( ایمریٹس ) کو سرمایے کی فراہمی کا اعلان کیا تھا مگر اس کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی تھی۔

  واضح رہے کہ ایمریٹس نے پچھلے برس 288 ملین ڈالر کا منافعے کمایا تھا تاہم رواں برس کورونا کی وجہ سے اسکا کاروبار متاثر ہوا ہے جس کے باعث اس کی جانب سے ملازمیں کی تنخواہوں میں کمی کے علاوہ نامعلوم تعداد میں برطرفیاں بھی کئی گئیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here