پٹرولیم مصنوعات کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی کمی

943

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس دو روپے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد اب  11.8 کلوگرام والا گھریلو سلنڈر 1298 روپے میں دستیاب ہو گا جو گزشتہ ماہ 1322 روپے میں فروخت ہوتا رہا ہے۔

اسی طرح ایل پی جی کا فی میٹرک ٹن ریٹ رواں ماہ کیلئے 110027 روپے مقرر کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ ماہ 112110 روپے فی میٹرک تھا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here