گوادر کی بندرگاہ پر پہلے تجارتی بحری جہاز کی آمد

جہاز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا ہے جس پر گندم اور یوریا کھاد لدی ہوئی ہے، مقامی معیشت سے متعلق خواب پورا ہوگیا جس سے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوگا : چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ

1015

اسلام آباد: صوبہ بلوچستان میں پاک چین اقتصادی راہداری کے اہم ترین منصوبے گوادر بندرگاہ پر تجارتی بحری جہازوں کی آمد کا آغاز ہو گیا۔

یہ خوشخبری وزیراعظم کے مشیر اطلاعات اور چئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

گوادر بندرگاہ کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت

ایران: میزائل حادثاتی طور پر اپنے ہی جنگی بحری جہاز کو جا لگا، 19 افراد جاں بحق

پاکستان نے سیلیکس گلیلیو ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارہ بنا لیا

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ گوادر پورٹ پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پہلا بحری جہازآن پہنچا ہے، یہ جہاز جس کا نام ’’ MV Manet ‘‘ ہے گندم اور یوریا کھاد سےلدا ہوا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ’’مقامی معیشت سے متعلق ایک خواب پورا ہوگیا ہے جس سے یہاں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوگا‘‘

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here