اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت توانائی کو گردشی قرضے اتارنے کے لیے اختیار کیے گئے طریقہ کار کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں 200 ارب روپے کے اسلامی سکوک بانڈز کے اجراء کے معاملے پر غور کیا گیا۔
جس میں مشیر خزانہ نے وزارت توانائی کو گردشی قرضوں کی مد میں جاری کیے جانے 200 ارب روپے کے اسلامی سکوک بانڈز کے اجراء کے طریقہ کار کی تفصیلات اقتصادی رابطہ کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیے:
کورونا، برطانیہ کا پاکستان کومزید کئی ملین پاؤنڈ امداد دینے کا اعلان
کورونا بحران سے عالمی معیشت کو 8.8 کھرب ڈالر نقصان ہو سکتا ہے
خیبر پختونخوا میں لاک ڈاؤن جاری رہنے کی صورت میں 13 لاکھ نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزارت اس بارے میں معلومات اپنی ویب سائٹ پر بھی شائع کرے تاکہ عوام الناس بھی جان سکیں کہ پاور کمپنیوں کو یہ بانڈز کس طرح جاری کیے گئے۔
بعد ازاں مشیر خزانہ نے وزارت توانائی کو اس حوالے سے تفصیلات ای سی سی کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کے ساتھ ایجنڈا ہفتے کے دن ہونے والی میٹنگ تک مؤخر کردیا۔