کورونا، برطانیہ کا پاکستان کومزید کئی ملین پاؤنڈ امداد دینے کا اعلان

یہ امداد یمرجنسی ریسپانس سسٹم ، فوڈ سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دماغی صحت کی مد میں استعمال کی جائے گی: برطانوی سفیر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر

754

اسلام آباد :  مہلک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کی مزید امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کے لیے برطانیہ کے سفیر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ 4.39 ملین پاؤنڈ کی یہ تازہ امداد ایمرجنسی ریسپانس سسٹم ، فوڈ سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دماغی صحت کی مد میں استعمال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس کے مریض کا ٹیسٹ  لینے کے لئے روبوٹ تیار

کورونا کی دوا کی پاکستان کو فراہمی کے لیے سرل کا بنگلہ دیشی دوا ساز ادارے سے معاہدہ

کورونا کا قہر: دنیا کی دوسری قدیم ترین ائیر لائن کا دیوالیہ نکل گیا

برطانوی وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا اور دولت مشترکہ لارڈ طارق احمد کا  اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم ان مشکل اور خطرناک حالات میں معاشرے کے کمزور اور غریب افراد کی مدد کرکے قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ برطانیہ کو پاکستان کی مدد کرنے پر فخر ہے اور اس وبا کی ویکسین کی تیاری میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہم اس کے خاتمے کے علاوہ اسے دوبارہ سر اٹھانے سے روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here