وولکس ویگن کا چین کے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں 2 ارب یورو سرمایہ کاری کا اعلان

689

بیجنگ: جرمنی کی موٹر ساز کمپنی وولکس ویگن نے چین کے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں 2 ارب یورو (2.2 ارب ڈالر)سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، یہ سرمایہ کاری الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی الیکٹرک وہیکلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کا مقصد ماحول دوست گاڑیوں کا فروغ ہے۔

وولکس ویگن کا کہنا ہے کہ وہ چین کی سرکاری موٹرساز کمپنی جے اے سی موٹرز کی پیئرنٹ کمپنی جے اے جی کے 50 فیصد حصص خریدے گی جبکہ جے اے سی وولکس ویگن کے مشرکہ منصوبے میں اپنا حصہ بڑھا کر 75 فیصد تک لائے گی۔

اس کے علاوہ چینی بیٹری سپلائر گوٹن ہائی ٹیکس کے 26 فیصد حصص بھی خریدے گی جن پر 1.1 ارب یورو لاگت آئے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here