آئندہ بجٹ میں شپنگ کمپنیوں کے لیے مالی ضمانت لازمی قرار دیے جانے کا امکان

اقدام کے بعد شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹوں کو مالی ضمانت کے علاوہ قوانین کے مطابق بانڈز بھی جمع کروانا پڑیں گے جس کا مقصد اشیا کی وقت پر ترسیل کی پابندی کروانا ہے۔

528

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں شپنگ کمپنیوں کے لیے مالیاتی ضمانت لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس چیز کو قابل عمل بنانے کے لیے حکومت 2001ء کے کسٹمز قوانین میں تبدیلی کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد اشیا کی وقت پر ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔

معاملے سے باخبرذرائع کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے بعد شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹوں کو مالی ضمانت کے علاوہ قوانین کے مطابق بانڈز بھی جمع کروانا پڑیں گے جس کا مقصد اشیا کی وقت پر ترسیل کی پابندی کروانا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here