سی پیک کاحصہ سکی کناری ہائیڈل پاور پراجیکٹ 50 فیصد مکمل کرلیا گیا

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا حصہ یہ منصوبہ 1 ارب 963 ڈالر کی سرمایہ کاری سے دریائے کنہار پر تعمیر کیا جا رہا ہے، منصوبے سے ابتک 4 ہزار 250 افراد کو روزگار مل چکا

905

اسلام آباد: خیبر پختون خواہ میں بننے والے 874 میگا واٹ کے سکی کناری ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر 50 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔

اس بات کی اطلاع وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے ٹویٹر پر دی گئی۔

اپنے ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور کورونا وائرس کے باعث اس کے تعمیراتی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا حصہ یہ منصوبہ 1 ارب  963 ڈالر کی سرمایہ کاری سے  دریائے کنہار پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس پر 50 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ منصوبہ اب تک 4 ہزار 250 افراد کو ملازمتیں فراہم کرچکا ہے اور اس کی تکمیل سے بجلی کی قیمت میں کمی واقع ہوگی جو کہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس مشیر اطلاعات کے علاوہ سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین کا عہدہ بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here