اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینکوں، مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کیلئے نئے نظام الاوقات کا اعلان کر دیا۔
ایس بی پی کے شعبہ بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشنز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملک میں کام کرنے والے تمام بینکس، ڈی ایف آئی ایس اور ایم ایف بی ایس کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے نظام الاوقات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
سٹیٹ بینک کی ہدایت کے مطابق پیر تا جمعرات تمام مالیاتی ادارے صبح 10 بجے تا سہ پہر ساڑھے چار بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کام کریں گے۔
مزید برآں بعد از دوپہر ڈیڑھ بجے سے 2 بجے تک نماز اور کھانے کیلئے آدھے گھنٹے کی بریک ہو گی۔