عالمی منڈی میں مندی برقرار، تیل کی قیمتیں ایک بار پھر گر گئیں

لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود مانگ میں اضافہ نہ ہوا، عالمی منڈی میں مایوسی کا عالم، روس کی جانب سے پیداوار کم کرنے کے وعدے پر تاحال عمل نہ کرنے سے سرمایہ کار پریشان

701

نیو یارک : امریکی ذخیرہ گاہوں میں مقدار بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں۔

 کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود مانگ میں اضافہ نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں شدید مایوسی کا عالم ہے۔

ادھر روس کی جانب سے پیداوار کم کرنے کے معاملے پر غیر یقینی صورتحال کے سائے کے باعث بھی سرمایہ کاروں کو مسلسل نقصان کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا: امریکی ، کینیڈین اور یورپی شہری اب پاکستانی ماسک استعمال کریں گے

آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرضے ایک سال کیلئے منجمد کردئیے

بعض ممالک دھڑا دھڑ تیل کیوں ذخیرہ کر رہے ہیں؟

حالیہ کمی کے بعد امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 5 فیصد کم ہوکر 31.14 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے قیمت 3.2 فیصد کمی کے بعد 33.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

 تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کا دارومدارمانگ میں اضافے کیساتھ روس کے طرز عمل پر بھی ہے مگر فی الحال سب شش و پنج کا شکار ہیں کہ آیا روس حالات کے پیش نظر اور اپنے وعدے کے مطابق پیداوار میں کمی کرے گا بھی یا نہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here