این ٹی ڈی سی نے فیصل آباد ویسٹ گرڈ سٹیشن کی 500 kV ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ مکمل کر لیا

1498

لاہور: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کورونا وائرس وبا کے باوجود وسائل کے مؤثر استعمال کے ذریعے اپنے حالیہ منصوبوں کوتیزی سے مکمل کررہی ہے۔

این ٹی ڈی سی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ “ایک حالیہ پیشرفت میں 38 کلو میٹر طویل 500KV ڈبل سرکٹ کواڈ بنڈل ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر، 500KV سنگل سرکٹ اور حویلی بہادر شاہ گٹی سرکٹ2 فیصل آباد ویسٹ میں 500 KV گرڈ سٹیشن میں اِن اینڈ آؤٹ لوپنگ کےلیے 126 ٹاورز پر مشتمل ہے، 22 مئی کو کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے”۔

ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے فیصل آباد 500 KV گٹی گرڈ سٹیشن کو 500KV کے زیرتعمیر فیصل آباد ویسٹ گرڈ سٹیشن کے ذریعے توانائی ترسیل کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر رفعت حسن این ٹی ڈی سی کے مینجنگ ڈائریکٹر مقرر

ترجمان نے مذکورہ گرڈ سٹیشن پر تعمیراتی کاموں سے متعلق کہا کہ ان منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، منصوبوں سے ملک میں گھریلو، صنعتی، کمرشل اور زرعی صارفین کی بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

ہنگامی بنیادوں پر ایک اور ٹاسک سے متعلق اپڈیٹ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کی ٹیم نے 500KV راوت نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاور کی دوبارہ سے تعمیر کا کام مکمل کر کے ٹرانسمیشن لائن کو کامیابی کے ساتھ متحرک کردیا گیا ہے۔

مینجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے کمپنی کے کارکنوں کو کورونا وائرس وبا کے دوران مذکورہ منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here