اسلام آباد: پاکستان بیوروبرائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پی بی ایس کے کے مطابق مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 128.15 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ہفتہ اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 127.31 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ہفتہ رفتہ کے دوران سب سے کم آمدنی والے گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دورانسب سے کم آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں حساس اشاریہ 130.30 ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ہفتہ میں اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 134.06 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا ۔17733 روپے سے لیکر22888 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ ،22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زائد ماہانہ آمدنی والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.65، 0.65،0.69 اور 0.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہفتہ رفتہ کے دوران پانچ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 17 میں کمی اور29 کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا، جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیاز، ایل پی جی سلنڈر، دال چنا، دال مسوراورگڑ شامل ہیں۔ ہفتہ کے دعران چکن، ٹماٹر، گندم، کیلا، لہسن، آلو، دال مونگ، سرسوں کا تیل، دہی، سگریٹ، دال ماش، مٹن، انڈے کوکنگ آئل، دودھ اور باسمتی چاول کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔