اسلام آباد: بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) نے خصوصی اقتصادی زونز کے ڈویلپرز اور انٹرپرائزز کو مراعات دینے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے، اس حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ضروری اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے۔
بی او آئی نے سرمایہ کاروں کو ون سٹاپ شاپ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ون ونڈو ایکٹ کی تشکیل کے عمل کو شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے خصوصی اقتصادی زونز ایکٹ 2012 کے تحت اقتصادی رابطہ کمیٹی کو مراعاتی پیکیج دینے کے لیے ایک سمری بھیجی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی او آئی نے سمری میں 2012 میں خصوصی اقتصادی زونز ایکٹ متعارف کرانے کے لیے ان زونز کی ترقی اور آپریشنز میں گھریلو اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کا ذکر کیا ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے عمل اور سرمایہ کاوروں کو سہولت دینے کے لیے مزید اس ایکٹ میں 2016 میں ترمیم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے:
خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر سہولت فراہم کی جائے گی، شاہ محمود قریشی
’سندھ میں مزید تین سپیشل اکنامک زونز تعمیر کیے جائیں گے‘
مذکورہ ایکٹ کے متعارف کرانے کے بعد سات خصوصی زونز کو جون 2019 تک آگاہ کیا گیا جبکہ نو نئے خصوصی زونز کو اگست 2019 میں آگاہ کیا گیا۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز ایکٹ پاکستان کی صنعتی ترقی میں صحیح معنوں میں مؤثر کردار ادا نہیں کر سکتا ہے جس کی وجہ قانونی پیچیدگیاں، ترقیاتی کاموں کی سست روی اور ان خصوصی زونز میں سہولتوں کا فقدان ہے۔
اسی لیے کافی وقت گزرنے کے باوجود پہلے سے آگاہ کردہ سات خصوصی زونز کی نوآبادیات مایوس کن رہیں جیسا کہ صرف 56 یونٹس کی پیداوار کی گئی اور دیگر دوسرے 114 یونٹس زیر تعمیر ہیں۔
موجودہ قانون میں پیچیدگیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے بی او آئی نے خصوصی اقتصادی زونز ایکٹ 2012 پر دوبارہ سے نظرثانی کی ہے اور ان محرکات کی نشاندہی کی جو پیچیدگیوں کو دور کرنے اور اس سے زیادہ سازگار کاروبار بنانے کی ضرورت ہے۔
ذرائع نے مزید بتایہ کہ مذکورہ ترمیم کو عملی شکل دینے کے لیے عالمی طریقہ کار اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت پر غور کرتے ہوئے مذکورہ ایکٹ کے متعلقہ قوانین کا جامع جائزہ لیا جارہا ہے، توقع ہے کہ جون 2020 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔
وزارتِ صنعت و پیداوار، وزارتِ تجارت، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی بورڈ برائے ریونیو نے بھی خصوصی اقتصادی زونز میں ڈویلپرز اور زون کے کاروباری اداروں کی توسیع کی اصولی مراعات کی توثیق کی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بی او آئی نے سمری میں کہا کہ ترمیم کی نشاندہی اور مراعات کی پیشکش سے مقامی اور غیرملکی سطح پر مزید سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے صنعتکاری کے عمل میں تیزی آنے کے ساتھ نوکریاں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔