برطانوی دوا ساز کمپنی کا ستمبر سے کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان

743

لندن: برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا  نے ماہ ستمبر سے نوول کورونا وائرس کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر تیار کر رہی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹرا زینیکا  2020ء اور 2021ء میں ویکسین کی ایک ارب خوراکیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی رواں سال ستمبر سے ویکسین کی کم سے کم 40 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے  کے منصوبہ  پر کام کر رہی ہے۔

ان میں سے 10 کروڑ خوراکیں برطانیہ میں جبکہ تقریباً 30 کروڑ خوراکیں امریکہ کو فراہم کی جائیں گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ کی بائیومیڈیکل ایڈوانسڈ ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کی مالی امداد ملی ہے۔

آسٹرا زینیکا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس ویکسین کی منصفانہ تقسیم کے لیے عالمی ادراہ صحت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here